
تل ابیب : صیہونی حکومت عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس کی بچوں کی اموات کی مذمت پر تلملا اٹھی اور ان پر تنقید کے نشتر برسادئے ۔اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پوپ کے ریمارکس مایوس کن ہیں کیونکہ وہ جہادی دہشت گردی کے خلاف اسرائیل کی لڑائی کے حقیقی اور حقیقت پر مبنی سیاق و سباق سے منقطع ہیں۔ بہت ہو گیا یہ دُہرا معیار جس میں یہودی ریاست اور اس کے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے سات بچوں کے مارے جانے کی مذمت کی تھی اور کہاتھا کہ یہ ظلم ہے جنگ نہیں ہے۔


































