
تل ابیب : اسرائیلی اخبار ہارٹز نے کہا ہے کہ سیاسی اور سیکیورٹی بحران نے اسرائیلی رجیم کو اندر سے کھوکھلا کر دیا ہے۔ نیتن یاہو چلا جائے گا لیکن اسرائیلی رجیم بھی اسکے ساتھ دفن ہو جائے گی۔ اخبار نے لکھا کہ نیتن یاہو کے دور میں سیاسی اور سیکیورٹی بحران اسرائیلی رجیم کے ڈھانچے میں اس قدر گہرائی تک جا چکے ہیں کہ انکے جانے کے بعد بھی ان کے اثرات باقی رہیں گے۔ نیتن یاہو دیر یا بدیر زبردستی اقتدار سے باہر ہو جائیں گے، لیکن اسرائیلی حکمرانی اور اس کی بین الاقوامی ساکھ کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے اسے آسانی سے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔


































