
خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ روکنے کے لیے محکمہ جنگلات نے 6 کروڑ درخت لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا کہنا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات ناقابل تلافی ہیں، صوبائی حکومت نے پہاڑی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر مستقبل کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کا عملہ سیاحت کی ترقی کی خاطر وادی کاغان میں شجر کاری مہم کی کامیابی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اس شجرکاری مہم میں اسکول کے بچوں کی شمولیت مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے خوش آئند ہے۔


































