Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

رضاکارانہ ہجرت کی آڑ میں فلسطینیوں کی بیدخلی کا منصوبہ

تل ابیب: اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے غزہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کو نام نہاد رضاکارانہ ہجرت قرار دیتے ہوئے منصوبے کو آگے بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کا منصوبہ مناسب وقت اور مناسب طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا اور حکومتی بیانات کے مطابق اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کی نام نہاد رضاکارانہ ہجرت کے لیے خصوصی ادارہ قائم کیا جا چکا ہے جو تیسرے ممالک میں منتقلی کے معاملات دیکھے گا۔ صیہونی رکنِ پارلیمنٹ لیمور سون ہار میلیخ نے غزہ کے اطراف کے دورے کے دوران مکمل قبضے، فلسطینیوں کے انخلا اور نئی آبادکاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی اسرائیل کی سکیورٹی کا واحد راستہ ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور ناقدین نے ان اقدامات کو نسلی تطہیر اور جبری بے دخلی کے مترادف قرار دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular