
لاہور: جمعیت علمائے پاکستان( نیازی ) کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں۔ مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی مرکزی صدر، کرنل احسان مرکزی سیکرٹری جنرل ،عقیل حیدر عباس مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور انجینئر اعجاز بخت درانی مرکزی سیکرٹری فنانس منتخب ہوگئے ہیں۔جمعیت سیکرٹریٹ کنال ویو میں پیر امیر سلطان اورقاسم کھوکھر پر مشتمل الیکشن کمیٹی نے انٹر اپارٹی انتخابات کی نگرانی کی۔ جس میں پیر معصوم نقوی کو بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔ جبکہ پیر غلام رسول اویسی ،پیر سید مصطفی اشرف رضوی ،ڈاکٹر امجد حسین چشتی ،محمد اسلم حیدری کوسینئر نائب صدر،علامہ محمد عباس ہاشمی ،سید اسرار حسین شیرازی نائب صدور، پیر سید طیب حسنین نقوی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، میاں سجاد غنی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،کرنل شوکت مرکزی چیف آرگنائزر، ضیاء المصطفیٰ حقانی ایڈیشنل چیف آرگنائزر، میجر منیر اسلم ڈپٹی چیف آرگنائزر،پیر سید امجد گیلانی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات، کامران چشتی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، سید آصف علی ظہوری ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری فنانس، علامہ مجتبی مرکزی چیف کوآرڈینیٹر، اور امتیاز چوہدری کو ڈپٹی چیف آرڈینیٹرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ صوبائی عہدیداروں کے انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


































