
کراچی: پی آئی اے حج آپریشن کا آغاز 31 مئی سے کرے گی، حج آپریشن پاکستان کے 8 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سے کیا جائے گا، سعودی عرب میں حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی، پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن 297 پروازوں کے ذریعے 31 مئی تا 13 اگست تک جاری رہے گا، 4 ایئربس 320 طیارے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں، ایک طیارہ گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچ گیا ہے جس کی کسٹم اور ایف بی آر سے کلیئرنس کروائی جا رہی ہے، دوسرا طیارہ اس ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گا، پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلیے دمشق اور نجف الاشرف کے فضائی آپریشن کو بھی وسعت دے رہا ہے۔


































