
منیلا : فلپائن میں دو مسلم قبائل کے درمیان ہونے والی خونی جھڑپ میں 9 افراد ہلاک اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔ صوبے ماگوئینڈانو میں ایک مسلم قبیلے کے سردار کے قافلے پر حریف قبیلے کے مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں قبائلی سردار اپنے 8 ساتھیوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں تشدد کی ایک طویل تاریخ ہے جہاں 2009 میں ہونے والے قتل عام میں 32 صحافیوں سمیت 58 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس علاقے کے دونوں بڑے قبائل مسلمان ہیں اور نسل در نسل ایک دوسرے پر حملوں میں ملوث ہیں۔


































