Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

حسینہ واجد کیخلاف عالمی عدالت میں درخواست، نسل کشی کے الزامات

دی ہیگ: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کے وزراء اور اعلیٰ پولیس حکام کیخلاف نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلانے کیلئے عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ عالمی عدالت میں یہ درخواست طلبا تحریک کے دوران مارے گئے نویں جماعت کے طالب علم عارف احمد صیام کے والد بلبل کبیر نے جمع کرائی ہے۔ درخواست میں حسینہ واجد، سابق وزیر داخلہ، وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر آئی ٹی اور عوامی لیگ کے کئی عہدیداروں کے نام شامل ہیں۔ عدالت کی تحقیقاتی ایجنسی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ الزامات کی مکمل جانچ کرے اور ملزمان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کرے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے طلباء کے مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن کا منصوبہ بنایا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔ درخواست کے مطابق حسینہ واجد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اشتعال انگیز بیانات دیے اور مظاہرین کے خلاف تشدد کو ہوا دی گئی۔ ادھر حسینہ واجد اور چوبیس دوسرے افراد کیخلاف ڈھاکا میں طالب علم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب ڈھاکہ کی عدالت نے حسینہ واجد سمیت سات افراد کے خلاف قتل کے مقدمے میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے لیے 25 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular