
پشاور: حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سے ایف سی اہل کاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز، فائر وہیکل اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق دھماکا ایف سی کی گاڑی پر ہوا، دھماکا خودکش لگتا ہے جو کہ شلمان پارک کے قریب ہوا، دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور گاڑی میں تھا، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ تفتیشی کیلئے جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


































