Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

پشاور: واٹس ایپ پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے پر سزائے موت

پشاور: پشاور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وَٹس ایپ گروپ میں گستاخانہ مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک مسلمان شخص کو قصوروار قرار دے کر سزائے موت سنادی ہے۔عدالت نے سید محمد ذیشان ولد سیّد ذکاء اللہ کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمزایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔مردان سے تعلق رکھنے والے ذیشان کو 12 لاکھ روپے جرمانہ اور مجموعی طور پر 23 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔وہ اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائرکرسکتاہے۔ یہ کیس اس وقت سامنے آیا تھاجب صوبہ پنجاب کے شہر تلہ گنگ کے رہائشی محمد سعید نے 2سال قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں ایک درخواست دائر کی تھی۔اس میں ذیشان پر وَٹس ایپ گروپ میں توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ایف آئی اے نے ذیشان کا موبائل فون ضبط کر لیا تھا اورفرانزک جانچ میں اسے مجرم ثابت کیا گیا تھا۔ملک میں توہینِ مذہب کی ممانعت کرنے والے قوانین کے تحت ممکنہ طور پر موت کی سزا ہوسکتی ہے ،لیکن اب تک اس جرم میں اس سزا کا کبھی نفاذ نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular