
پشاور : پشاور کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رات گئے ہوید کی حدود زندی فلک شیر میں کارروائی کی گئی۔ جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے تین کلاشنکوف بمعہ 12عدد میگزینز، پستول 9 ایم ایم، پستول 30 بور بمع میگزین اور دیگر سامان بر آمد ہوا ہے۔ دہشت گرد علاقے میں کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔


































