
نجف : پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی پر بزرگ مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی نے شدید افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے اور مخیر حضرات سے کہا ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کریں انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان مومنین کے لیے سہم امام کا دو تہائی حصہ خرچ کیا جاسکتا ہے یہ اجازت عمومی ہے یعنی جس کے پاس بھی سہم امام علیہ السلام موجود ہے وہ ان مومنین پر دو تہائی خرچ سکتا ہے.


































