
اسلام آباد: عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کی پاکستان کی پیش کردہ قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اتفاق رائے سے منظور شدہ قرارداد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے "عوام کے حق خود ارادیت کا عالمی احساس” کے عنوان سے قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔


































