
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کا انقلاب اسلام آباد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ چوروں سے آزاد ہونےکا وقت آگیا۔ قانون کی بالادستی،انصاف کے نظام سے چوروں سے آزادی ملےگی۔ لانگ مارچ کے چوتھے دن مریدکے میں شرکا سے خطاب میں عمران خان نے کہا ادارے تب مضبوط ہوتے ہیں جب قوم انکےساتھ ہو، قوم ایک طرف اور ادارے دوسری طرف ہوں تو کام نہیں ہوسکتا، ہم بھیڑ بکریاں نہیں کہ آپ فیصلہ کریں اور قوم مان لے۔ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا چیف الیکشن کمشنر نے میری دیانت داری پر سوالات اٹھائے۔ چیف الیکشن کمشنر کو عدالت میں کھڑاکرکے پیسےنکلواؤں گا اور یہ رقم شوکت خانم ٹرسٹ میں جمع کراؤں گا۔چوروں کوخوش کرنےکیلئے فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس بنایا گیا۔


































