
ریاض : فلسطین کے صدر محمود عباس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ کی صورتحال سمیت فوجی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر کو یقین دلایا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کی اپنے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔ سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کیلئے بین الاقوامی اور علاقائی فریقین سے رابطے میں ہے۔ ملاقات میں سعودی وزیردفاع پرنس خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، انٹیلی جنس چیف، اردن میں سعودی سفیر بھی شریک ہوئے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان کی کوششوں کو سراہا۔


































