Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

پاکستان کا وفد تل ابیب پہنچ گیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

تل ابیب : اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانیوں کا ایک وفد اسرائیل پہنچا ہے جہاں وہ صدر اسحاق ہرزوگ سے بھی ملاقات کرےگا۔ وفد میں 9 افراد موجود ہیں جن میں 4 پاکستان میں رہتے ہیں جب کہ دیگر میں پاکستانی نژاد امریکی اور برطانوی شامل ہیں۔ نیوز چینل نے انکشاف کیا کہ پاکستانی وفد میں سابق وزیر مملکت اور ملکی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف بھی شامل ہیں جب کہ وفد کے ہمراہ ایک پاکستانی صحافی بھی آئے ہیں تاہم انھوں نے شناخت خفیہ رکھی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پاکستانی وفد کا یہ دورہ ثقافت، سیاحت اور جیو پالیٹکس کے تناظر میں ہے۔ یہ پہلا وفد نہیں جس نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ جون میں صحافی احمد قریشی کو ایک ماہ قبل اسرائیل کا دورہ کرنے پر سرکاری ٹیلی ویژن سے نکال دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں انڈونیشیا کے ایک اعلٰی عہدیدار بھی اسرائیل کے دورے پر ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular