
بیجنگ :چینی صدر شی جن پنگ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو قابل تعریف قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر پاکستانی وفد سے گفتگو میں کہا کہ چین اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے،انہوں نے مشرقِ وسطی میں امن کے قیام میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کو مل کریک طرفہ اقدامات اور سرد جنگ ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہیے۔


































