Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

پاکستانی و ایرانی سربراہان نے سرحدی مارکیٹ کا افتتاح کردیا

پشین: پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔ سرحدی مارکیٹ ایرانی علاقے شریف مند اور پاکستانی علاقے پشین کے درمیان قائم کی گئی ہے۔ سرحدی مارکیٹ سے سرحد کے دونوں اطراف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ منڈی بین السرحدی تجارت، معاشی ترقی اور مقامی کاروبار کو فروغ دے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جارہی ہیں۔ مارکیٹ کے افتتاح کے بعد دونوں سربراہان نے مَند پشین سرحدی کراسنگ پر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا۔ ٹرانسمیشن لائن سے ایران سے 100 میگا واٹ اضافی بجلی ملے گی۔ پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے۔ شہباز شریف نےکہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بجلی اور پٹرولیم کے شعبوں میں بے پناہ گنجائش موجود ہے، 100 میگاواٹ گبد ۔ پولان بجلی ترسیلی منصوبہ پاک ایران تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہے، دونوں ممالک کے عوام اور قیادت کو مل کر دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کیلئے انقلاب لانا ہوگا، یہ مشکل کام نہیں،بارڈر سیکورٹی میکنزم کو مزید مربوط بنایا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں دراڑ ڈالنے والوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے، صدر سید ابراہیم رئیسی نے اعلان کیا کہ مزید چھ سرحدی مارکیٹیں زیر تعمیر ہیں تا کہ ایران اور پاکستان کے مابین خرد تجارت کا حجم بھی بڑھایا جاسکے جو ایران اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات کی علامت اور دو طرفہ روابط کو مستحکم کرنے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اس نوعیت کے تعاون کو علاقائی استحکام کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے غیرعلاقائی طاقتوں کی اس علاقے میں موجودگی کو تباہی کا باعث قرار دیا۔ صدر رئیسی نے کہا کہ علاقے کے مسائل کو خطے کے حکام کے ساتھ بیٹھ کر حل کیا ہے اور کریں گے۔ صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ نشست کے دوران کہا کہ افتتاح ہونے والے اس منصوبے کے تحت پاکستان کو سو میگاواٹ بجلی برآمد کی جا رہی ہے تاہم اس میں ابھی مزید اضافہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular