
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا ہےکہ بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو قید کی سزاء کیخلاف اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور اس مسئلے کو ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھایا جائیگا جس میں اگلے مہینے جینوا میں ہونے والا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس بھی شامل ہے،معاملے پر بحث کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی خط لکھیں گے،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، سری نگر اور پلوامہ کے اضلاع میں بھارتی فوج کی طرف سے چار کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ، بھارت فوری طور پر اپنے زیرتسلط جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، پاکستان باہمی احترام کے اصولوں کے تحت چین اور امریکہ سمیت دنیا کے تمام اہم ممالک سے وسیع البنیاد اور متوازن تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتا ہے۔


































