Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی جس میں انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم اور سکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر اس ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ کیا جس کے دوران دونوں فریقوں نے سائبر تحقیقات کیلئے جدید وسائل، تکنیکی معاونت اور خصوصی تربیت کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات خوشگوار رہی جس میں ہم نے غیرقانونی امگریشن، انسداد دہشتگردی اور آفیسر ایکسچینج جیسے پروگرامز پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اُن کا مقصد انہیں پاکستان کیلئے ایک موثر پارٹنر بناتا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق تعاون کا مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کی صلاحیت کو پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مزید مؤثر بنانا ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری اہم ہے اور ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ میں پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی امید بھی ظاہر کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular