
جنیوا: یورپی یونین کےممالک کے سفارت کاروں نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کے حوالے سے قرارداد کی حمایت کریں۔ یورپی ممالک کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، جاپان، ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے سفیروں کی جانب سے دستخط شدہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ روس کے اقدامات کی مخالفت میں ہمارا حصہ بنے، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کے تحت بنیادوں اصولوں کے معاملے کی حمایت کرے۔ اسلام آباد میں متعین یوکرینی سفیر نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک روز پاکستان بھی روسی جارحیت کے خلاف اہم اقدامات اور مذمت کرے گا۔


































