
تہران : پاکستان نے ایک بار پھر خطے میں امن کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اہم پیغام لےکر اچانک تہران پہنچ گئے۔ پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ تہران مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے اور خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی امن اور تازہ علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔


































