
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔ واشنگٹن میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر جو بائیڈن نے کہا کہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔ جو بائیڈن نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاک امریکا تعاون کو سراہا۔پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے۔


































