
لاہور : لاہور کے پی سی ہوٹل میں پاک ایران بزنس ایکسپو کا افتتاح کر دیا گیا۔ بارٹر ٹریڈ سے متعلق نمائش میں 16 ایرانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ جن میں کیمیکل، فوڈز آئٹم، کاسمیٹکس، کیبلز، بچوں سے متعلق اشیا اور اسی طرح دیگر اشیا کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ پاکستانی تاجروں نے اس نمائش کا دورہ کیا اور ایرانی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔ یہ نماش تین روز تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب میں قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری، سابق وزیر تعلیم اور ساؤتھ ایشیاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر میاں عمران مسعود نے خصوصی شرکت کی۔ وزارت صنعت و تجارت ایران اور بزنس اتاشی قونصلیٹ ایران کراچی آغا امینی، قونصل جنرل ترکی لاہور امیر ازبک، چیمبر آف کامرس لاہور کے نائب صدر حارث عتیق، سابق ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی لاہور چیمبر آف کامرس اور نمائش کے منتظم عاقب ثاقب کے علاوہ ایران اور پاکستان کے تجارتی حلقوں سےتعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

































