
مدینہ منورہ: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے مسجد نبویؐ میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال جب کہ تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی جن میں انس، ارشد اور محمد سلیم شامل ہیں۔ ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیاگیا تھا۔


































