
پشاور: سرحدی علاقے جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس موقع پر فوجی جوانوں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث 8 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔ دہشت گردوں نے مارٹر فائر کیے جس سے 2 فوجی زخمی ہوئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے بھی شہید ہوگئے۔


































