Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکی حملوں میں صرف فردو جوہری تنصیب تباہ ہوئی، امریکی چینل

واشنگٹن : امریکی نیوز چینل این بی سی نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی حملوں سے ایران کی تین میں سے صرف ایک جوہری تنصیب مکمل تباہ ہوئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ایران پر حملوں میں اس کی تینوں جوہری تنصیبات مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ امریکی صدر ٹرمپ بھی بار بار اپنے دعووں کو دہرا رہے ہیں لیکن امریکی چینل نے اس دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حملے میں فردو جوہری تنصیب کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہاں دو سال تک یورینیم افزودگی ممکن نہیں رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں۔ انہیں معمولی نقصان پہنچا اور چند ماہ میں یہاں معمول کی سرگرمیاں بحال ہو سکتی ہیں۔
دوسری جانب عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے چیف رافیل گروسی نے کہا تھا کہ امریکی حملے میں فردو میں نقصان اہم نوعیت کا ہے لیکن ایران کے پاس اب بھی 9 ہزار کلو افزودہ یورینیم موجود ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular