
مقبوضہ بیت المقدس: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کا کہنا ہے کہ صرف ایران ہی فلسطینی مزاحمت کا سچا حامی ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ کچھ عرب ممالک کے مذاکرات اور تعلقات کے بارے میں کہا کہ انسان کی زبان اور عقل، صیہونی منصوبوں اور سازشوں کے مقابلے میں عربوں کی تنزلی کے اسباب جاننے میں ناتواں ہے۔ ایران ہی ایک واحد ملک ہے جو فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ سے اس کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے بیت المقدس اور غرب اردن میں شہادت پسندانہ کارروائیوں کے بارے میں کہا کہ یہ اقدامات، اسرائیلی دشمن کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی استقامت کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے مد نظر فلسطینی گروہوں کو اپنی صفوں کو مضبوط کرنا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔


































