Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف بیورو کریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکمران اشرافیہ کے ہر طبقے کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا پڑی، کرپشن اور بدانتظامی سمیت مختلف الزامات پر حکمران اشرافیہ کے خلاف کارروائیاں ہوئیں، صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانیوں کو شاید ہی احساس ہو کہ ملک پر بیوروکریٹس بھی حکمرانی کرتے رہے ہیں، سابق گورنر جنرل غلام محمد بیوروکریٹ تھے، سابق وزیراعظم محمد علی بھی بیوروکریٹ تھے، سابق صدور سکندر مرزا اور غلام اسحاق خان بھی بیوروکریٹس تھے، یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا جب بظاہر اقتدار سیاست دانوں کے پاس تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس کو کوئی مورد الزام نہیں ٹھہراتا، سیاستدانوں کی نااہلی اور باہمی اختلافات نے بیوروکریسی کو جگہ فراہم کی، سیاستدان اپنی اصلاح کریں تو بیوروکریسی میں بھی خود بخود اصلاح اور احتساب آئے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular