
جنین : صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر جنین کے پناہ گزین کیمپ پر چڑھائی کردی۔ قابض افواج کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔حماس کے ترجمان عبداللطیف القانون نے صیہونی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی موجودہ جارحیتیں قابض فوج اور قیادت کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال نہیں کر سکیں گی۔


































