
کولمبو: سری لنکا میں معاشی ابتری کیخلاف احتجاج میں شدت آگئی ہے دارالحکومت کولمبو سے 90 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع رامبوکانہ قصبے میں پولیس نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے بعد 15 زخمی پولیس اہلکاروں کو بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں مظاہرین نے بدھ کو 12ویں روز بھی صدر کے دفتر کے داخلی دروازے پر قبضہ جاری رکھا اور انہیں معاشی بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ بڑھتے عوامی احتجاج پر صدر راجا پاکسے نے اپنے دو بھائیوں اور بھتیجے کو کابینہ سے فارغ کردیا ہے۔


































