
غزہ : اسرائیل کے جنگی طیاروں نے صبح سویرے ایک بار پھر بیت لاہیہ پر بمباری کردی۔ حملے میں دس فلسطینی شہید ہوگئے۔ جنگی طیاروں نے بیت لاہیہ میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ حملے میں بیس سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ غزہ سٹی میں بھی ڈرون سے حملہ کیا گیا جس میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔
تیرا ماہ سے جاری بربریت کے مظاہرے میں اب تک چوالیس ہزار چار سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔


































