
کراچی : دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی رحلت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و شہادت امام حسن علیہ السلام کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ چھوٹے بڑے شہر دیہات قصبہ میں مجالس عزا و جلوس برآمد ہوئے۔ نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مجالس عزا سے علما ذاکرین نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب امام حسن علیہ السلام بیان کئے جس کے بعد شبیہ تابوت برآمد ہوئے۔ کراچی میں نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد جلوس برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مسجد وامام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ لاہورسمیت دیگر شہروں میں جلوس عزا برآمد ہوئے۔ جلوس میں شریک عزادار پورے راستے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے رہے۔


































