Fri Oct 16, 2026

ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے

روزانہ کی خبریں

قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر امریکی ناظم الامور کو بلا کر "ڈی مارش” کیا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز پیغام پر قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر امریکی ناظم الامور کو بلا کر "ڈی مارش” کیا۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، کسی ملک کو ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے، فیصلے ہمارے آئین، قانون اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نہیں چاہتی کہ اندرونی معاملات میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت ہو، قومی سلامتی کمیٹی کہہ رہی ہے بیرونی مداخلت نامناسب ہے، ڈی مارش کیا جائے، قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر امریکی ناظم الامور کو بلا کر "ڈی مارش” کیا۔ شاہ محمود نے مزید کہا کہ ترکی پاکستان کا دوست برادر ملک ہے اور اس نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، آئین کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بتائیں آئین میں کہاں درج ہے لوگوں کے ضمیر خریدے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان، پاکستان میں ایسی حکومت چاہتا ہے جو ان کے لیے نرم رویہ رکھتی ہو، ہندوستان سے کہا تھا کہ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، کشمیریوں کا سودا ہرگز نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular