
کاظمین : پاکستان، ایران اور عراق سمیت دنیا بھر میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ ساتویں امام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور ماتم و سینہ زنی اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔عزاداری کے مقصد سے عراق کے مختلف علاقوں خاص طور سے جنوبی اور وسطی صوبوں سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین بغداد کے شمال میں واقع شہرِ کاظمین پہنچ گئے۔ حکومت عراق نے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے عراق میں اتوار کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


































