Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اردن بھی اسرائیل مخالفت، گیس پرپابندی کا قانون تیار

Oman flag, vector illustration on a white background

ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے اسرائیل سے گیس کی درآمد پر پابندی کے لیے مسودہ قانون کے حق میں ووٹ دیا، ہنگامی بنیادوں پر حتمی شکل دینے پر زور
حکومت کو قانونی مسودہ حتمی ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ بھیجنا ہوگا،اسرائیل سے گیس کی درآمد کیخلاف عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری
عمان(نیوز ڈیسک) اردن میں بھی اسرائیل کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگی، ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے اسرائیل سے گیس کی درآمد پر پابندی کے لیے مسودہ قانون کے حق میں ووٹ دیا، تین ہفتے قبل اردن نے طے شدہ معاہدے کے تحت اسرائیل سے گیس کی درآمد شروع کی تھی، اسرائیل سے دس ارب ڈالر مالیت کی گیس درآمد کے لیے پندرہ برس کا معاہد ہ ہے، اردنی پارلیمنٹ میں قانونی کمیٹی کے چیئرمین عبدالمنعم العودات نے اجلاس میں مجوزہ مسودہ پڑھ کر سنایا۔پارلیمنٹ کے بیشتر ارکان مسودے کی تائید میں کھڑے ہوگئے،ا سپیکر نے وزیراعظم عمر الرزاز کی موجودگی میں کہا کہ پارلیمنٹ کے بیشتر ارکان قانونی مسودے کو حکومت کے حوالے کرنے کے حق میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اسے ہنگامی بنیادوں پر حتمی شکل دے کر نافذ کیاجائے۔ اردنی پارلیمنٹ کی ووٹنگ کے بموجب حکومت کو قانونی مسودہ حتمی ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ بھیجنا ہوگا، مسودے میں کہا گیا کہ حکومت، اس کی وزارتیں، قومی ادارے اور کمپنیاں اسرائیل سے گیس درآمد نہیں کرسکتیں،ادھر اردن میں اسرائیل سے گیس کی درآمد کیخلاف عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،دوسری جانب اسرائیل نے اردن کے بعدمصر کو بھی گیس کی فراہمی کا آغاز کر دیا اسرائیل نے گیس کی فراہمی کے لیے ڈولفینس فیلڈ سے مصر تک سمندر میں پائپ لائن بچھائی ہے جہاں سے اسرائیل ابتدائی طور پر مصر کو یومیہ 20 کروڑ مکعب فٹ گیس برآمد کرے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular