
جدہ : اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں رام مندر کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان کے صوبے اترپردیش کے علاقے ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں بابری مسجد کے انہدام کا مقصد اسلامی تہذیب کے نشانات کو مٹانا ہے اور بابری مسجد کے مقام پر مندر تعمیر کرکے ہندوستان نے کروڑوں مسلمانوں کی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے رام مندر کی تعمیر پر مذمت اور شدید اظہار تشویش کیا ہے۔


































