Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی فوج کا دھاوا، 4 کمسن بچوں سمیت 25 فلسطینی زخمی

27 رجب المرجب کو عید بعثت کے موقع پر عبادت کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی فوجیوں نے دھاوا بول دیا۔ جس میں کم از کم پچیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔
پیر کے روز فلسطینی باشندے بیت المقدس کے باب العامود پر جمع تھے کہ اچانک صیہونی فوجیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ صیہونی جارحیت میں کم از کم پچیس فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں چار کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین کے شہر بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصیٰ کو پیغمبر اسلام سے خاص نسبت حاصل ہے جس کے پیش نظر مدینہ منورہ سے دور فلسطینی عوام سال کی مختلف مذہبی مناسبتوں پر وہاں اکٹھا ہو کر اپنے جذبہ ایمانی کی تسکین کا سامان فراہم کرتے ہیں تاہم غاصب صیہونیوں کو فلسطینیوں کے یہ اقدامات پسند نہیں اور وہ مختلف بہانوں سے انہیں روکنے اور کچلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کسی بھی انسانی اور قانونی حد کی قائل نہیں ہے اور وہ ہر ممکن شکل میں فلسطینی عوام کی سرکوبی کر کے انہیں فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے جاری جنگ سے باز رکھنے کی کوشش کرتی ہے تاہم فلسطینی عوام بھی یہ ٹھان چکے ہیں کہ وہ کسی قیمت پر اپنی سرزمین اور قبلہ اول کی آزادی کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس راہ میں وہ اپنی جان نچھاور کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular