
سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی قابض فورسز نے ایک اور نوجوان کوشہید کردیا۔ نوجوان کو شوپیاں میں نام نہاد سیکیورٹی آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس خواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔ شوپیاں اور نواحی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزکی جانب سے محاصرہ جاری ہے اور لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔


































