
واشنگٹن : امریکا نے ویانا مذاکرات میں ایران کے خلاف پابندیاں ہٹانے کیلئے نئے نئے حیلے بہانے اختیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ پابندیوں کے خاتمے کی ضمانت نہیں دیتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم عوامی سطح پربات چیت نہیں کریں گے لیکن اگر ایران جوہری معاہدے سے کہیں زیادہ پابندیاں ہٹانا چاہتا ہے تو اسے ہمارے ان خدشات کو دور کرنا چاہیے جو اس معاہدے کے تحت آگے پیش آئیں گے۔ اگر ایران جوہری معاہدے کو دیگر دو طرفہ مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتا ہے تو ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ہی ویانا میں سمجھوتہ کرسکتے ہیں اورمعاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کر سکتے ہیں۔ ایران کو چاہیے کہ ایک فیصلہ کریں۔


































