Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

29 نومبر: مظلوم فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا عالمی دن

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، آج کے دن پاکستان نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی بربریت سے غزہ لہولہان ہے، اسرائیلی دہشتگردی سے اب تک 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہداء میں 50 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ہزاروں ٹن دھماکا خیز مواد استعمال کیا۔
اسرائیلی بمباری سے ایک لاکھ 50 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، اسرائیلی بربریت سے غزہ کے نہتے عوام کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ اسرائیلی دہشتگردی سے سینکڑوں ڈاکٹرز، صحافی اور وکلاء بھی شہید ہو چکے ہیں۔
پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر فلسطین میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے، اسرائیلی قبضہ، عالمی قوانین کی مسلسل بے توقیری خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، عالمی برادری فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فوری پر روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے۔
علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular