
ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مغربی ممالک کے سیاست دانوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایٹمی جنگ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔انہوں نے روسی اور غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ نشاندہی کرنا چاہتا ہوں کہ مغربی سیاست دانوں کے ذہنوں میں مستقل طور پر ایک ایٹمی جنگ کا خیال گردش کر رہا ہے، لیکن روسیوں کے ذہنوں میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ لاروف نے نیٹو پر اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ روس کی نیت درست ہے اور وہ کسی کو بھی اپنے مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔یوکرین کے خلاف روس کے فوجی آپریشن کا مقصد دیگر امور کے علاوہ اسے نیٹو کا حصہ بننے سے روکنا ہوگا روسی افواج یوکرین میں فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں کہا کہ ’کولیٹرل ڈیمج‘ کی اصطلاح اس وقت استعمال ہونا شروع ہوئی جب مغربی ممالک نے عراق اور لیبیا پر مہم جوئی کی.


































