شمالی کوریا کا ایک ماہ میں چھٹا میزائل تجربہ

  Click to listen highlighted text! پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربہ کرلیا۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ماہ میں کیا گیا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔ جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندرمیں 2 کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائل فائرکئے۔ دو روز قبل کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔ امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کی ہیں۔ عالمی قوانین کے تحت شمالی کوریا پربیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار بنانے پرپابندی عائد ہے۔ شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت مضبوط بنانے پرکام کرتے رہیں گے۔

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربہ کرلیا۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ماہ میں کیا گیا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔ جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندرمیں 2 کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائل فائرکئے۔ دو روز قبل کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔ امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کی ہیں۔ عالمی قوانین کے تحت شمالی کوریا پربیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار بنانے پرپابندی عائد ہے۔ شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت مضبوط بنانے پرکام کرتے رہیں گے۔