Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

شمالی کوریا کا متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

سیول: جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے، یہ میزائل شمالی کوریا کے وونسان کے علاقے سے داغے گئے جو تقریباً 250 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد سمندر میں جا گرے۔
جنوبی کورین خبر ایجنسی کے مطابق یہ میزائل ایسے وقت میں فائر کیے گئے جب حال ہی میں جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل کی ہیں جن کا مقصد شمالی کوریا کے ممکنہ خطرات سے نمٹنا تھا۔
گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے ان مشترکہ فوجی مشقوں کے منصوبوں کو شمالی کوریا اور خطے کے دیگر ممالک کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والا یہ تجربہ گزشتہ ماہ کے آغاز سے شمالی کوریا کا چوتھا میزائل تجربہ ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے 6 اگست، 12 اگست اور 20 اگست کو اسی نوعیت کے متعدد بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کیے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular