Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

شمالی کوریا کا آواز کی رفتار سے 12 گنا تیز ہائپر سونک میزائل تجربے کا دعویٰ

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہائپر سونک وار ہیڈ سے لیس درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو آواز کی رفتار سے بارہ گنا تیز ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیونگ یانگ کا کہنا ہے کہ اس میزائل سے خطے میں موجود کسی بھی دشمن کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ پچھلے دو ماہ میں شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا پہلا میزائل تجربہ ہے۔ یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جنوبی کوریا کے رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے سیول میں موجود تھے۔ ہائپر سونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی سے سفر کرتے ہیں اور انھیں روکنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ شمالی کوریا کا دعوی ہے کہ اس کا نیا میزائل آواز کی رفتار سے 12 گنا تیز پرواز کر سکتا ہے۔ اس سے قبل جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے فائر کیا جانے والا میزائل 1100 سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular