Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ویکسین نہ لگوانا اور کم ٹیسٹنگ کورونا کی نئی اقسام کی پیدائش کا بنیادی سبب ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین نہ لگوانا اور کم ٹیسٹ کرانا نئی اقسام کی پیدائش کا بنیادی سبب ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ایڈہانوم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ڈیلٹا کو روکنے سے اومی کرون کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔اگر دنیا کے وہ ممالک جو ڈیلٹا کو روکنے کے لیے مناسب بندوبست نہیں کررہے ہیں تو وہ اومی کرون کو بھی نہیں روک سکیں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نظام صحت کو مضبوط بنایا جائے اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ پوری دنیا اس بات کو یقینی بنائے کہ سب سے پہلے کمزور افراد کو ویکسین لگائی جائے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں ڈیلٹا ویریئنٹ سے نمٹنے کے لیے موجود طریقہ کار کو استعمال کرنا ہوگا۔اگر ہم یہ کرلیں تو ہم اومی کرون کے پھیلاؤ کو بھی روک سکتے ہیں۔ ڈاکٹر تیدروس نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ویکسینیشن بھی کم ہو رہی ہے اور ٹیسٹنگ میں بھی کمی دکھائی دے رہی ہے جو نئی اقسام کو جنم دینے کا بنیادی سبب ہیں۔ ہم پوری دنیا سے اپیل کر رہے ہیں کہ ویکیسن کی تقسیم اور ٹیسٹنگ پوری دنیا میں یکساں اور مساوی بنیادوں پر کی جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular