
اسلام آباد : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ میں نئے عہدیدار نامزد کردئے۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی اور سلیم عباس صدیقی کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سیکریٹری امور خارجہ، عارف حسین علی جانی سیکرٹری تعلیم ،علامہ سید اقتدار حسین نقوی سیکریٹری روابط، ملک اقرار حسین سیکریٹری ایمپلائز ونگ، علامہ سید حسنین عباس گردیزی سیکریٹری علماء ونگ اور سید حسین الحسینی کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات نامزد کیا گیا ہے۔ چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی یوتھ کونسل، تربیتی کونسل اور مالیاتی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہےجن کے عہدیداران کا ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے ۔


































