Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

عزاداری پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، شیعہ علما کونسل

لاہور : شیعہ علماء کونسل نے اربعین سے متعلق ڈی پی او لودھراں کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کی شدید مذمت کی ہے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس یو سی کے مختلف رہنماؤں نے کہا کہ عزاداری میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ پولیس عزاداروں کو دھمکیاں نہیں، سہولت دے، ملت جعفریہ کسی قسم کی دھمکیوں اور دہشتگردی سے مرعوب ہونے والی نہیں۔ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ سال بھر ملک میں مجالس اور جلوسوں کے منتظمین و عزاداروں پر ایف آئی آرز کے اندراج پر سخت الفاظ میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کو آئین، قانون و بنیادی حقوق اور شہری آزادیوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجالس و جلوسوں پر درج تمام ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔ اربعین کے جلوسوں اور مجالس میں رکاوٹیں ڈالنا بنیادی انسانی اور شہری حقوق کے منافی ہے اس لیے واضح کرنا چاہتے کہ عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular