Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی پر بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اسامہ حمدان

بیروت : حماس کے سینیئر عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ بیروت میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران اسامہ حمدان نے کہاکہ حماس جنگ بندی کی کسی بھی مثبت تجویز پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا حماس پر جنگ بندی کی اسرائیلی تجاویز قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ حالانکہ یہ تجاویز وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کو مکمل طور پر روکنے کے حماس کے مطالبے کو پورا نہیں کرتی ہیں۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکا کا دباؤ ہے کہ اسرائیلی تجاویز کو بغیر کسی ترمیم کے قبول کیا جائے۔ جو اسرائیلی حکومت کی گھناؤنی شبیہہ کو خوبصورت بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قحط غزہ کی پٹی میں خاص طور پر غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں فلسطینیوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیل خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی فراہمی کی اجازت نہیں دے رہاہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular