Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان کے داخلی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، علامہ ناصر عباس جعفری

لاہور: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہےکہ امریکا و اسرائیل دو شیطان ہیں،امریکا پاکستان کا دشمن اور اسے توڑناچاہتا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین سے حمایت کیلئے منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسرائیل عالمی سرمایہ دارانہ نظام اور کیمونزم کی ایجاد ہے۔ انقلاب ایران کے بعد امام خمینی ؒ نے جمعۃ الوداع کے موقع پر پوری دنیا کے اندر یوم القدس منانے کا اعلان اس وقت جب عالمی قوتیں اسرائیل کو ایک اٹل حقیقت منوانے پر تلی ہوئی تھیں۔ اسرائیل کے خلاف عوامی مزاحمت نے اسرائیل کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ عالمی استکباری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کا سارا کریڈٹ رہبر انقلاب اور ان کے ساتھیوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات سے زیادہ مادر وطن عزیز تر ہے۔ پاکستان کے داخلی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان کے اندر داعش کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ شیعہ سنی مل کر ملک دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ القدس کا مسئلہ تمام مسلمانوں کے دل کے قریب ہے۔ مسجد اقصی پر صیہونیوں کے حملے تسلسل سے جاری ہیں لیکن موجودہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ایک بار بھی مذمت نہیں کی گی جو افسوسناک ہے۔ یوم القدس امام خمینی رح کی طرف سے امت مسلمہ کو بیدار کرنے کی بہترین کوشش تھی۔ تمام مسلمانوں کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لیے اس دن گھروں سے نکلیں۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیرکا نام بدل کر کشمیر و فلسطین رکھا جاناچاہئے۔ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ اس وقت حقیقی آزادی و خودمختاری کے لیے سامراجی قوتوں کو مسترد کرنے کا بہترین موقع ہے۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا نے مسئلہ کشمیر و فلسطین نصاب کا حصہ اور اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا۔ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ فلسطینی دنیا کی وہ واحد قوم ہے جنہیں منظم انداز میں ان کی اپنی ریاست سے بے دخل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular